بدھ، 24-ستمبر،2025
منگل 1447/04/01هـ (23-09-2025م)

Advertisement

Advertisement

Advertisement

Advertisement

"فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنا حماس کیلئے ’انعام‘ ہو گا”؛ ٹرمپ کا یو این اجلاس سے خطاب

23 ستمبر, 2025 20:01

نیویارک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں کہا کہ "فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنا حماس کیلئے ’انعام‘ ہو گا”۔

اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی جوہری پروگرام پر تنقید کی اور کہا کہ ’آج دنیا کے لیے سب سے سنگین خطرہ وہ تباہ کن ہتھیار ہیں جو انسان کو معلوم ہیں۔‘

انھوں نے کہا کہ ایران، جسے وہ دنیا کا سب سے بڑا ’دہشت گردی کا سرپرست‘ قرار دیتے ہیں، کو سب سے خطرناک ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، ان کا اشارہ ایران کے جوہری پروگرام کی طرف تھا۔

اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اندر ایرانی سفیروں کو ٹرمپ کی تقریر سنتے ہوئے دکھایا گیا۔

اس کے بعد امریکی صدر ٹرمپ نے ایرانی جوہری تنصیبات پر امریکہ کے حملے کا ذکر کیا اور بتایا کہ انھوں نے اس سال کے شروع میں ایران کی ایک اہم جوہری تنصیب پر بمباری کا حکم دیا تھا۔انھوں نے کہا کہ ’ہم نے وہ کام کیا جو لوگ 22 سال سے کرنا چاہتے تھے۔‘

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔