سعودی عرب کا 95 واں یومِ الوطنی، پاکستانیوں کی بھرپور شرکت

Great News for Pakistan from Saudi Arabia
سعودی عرب بھر میں آج 95 واں قومی دن قومی جذبے اور والہانہ جوش و خروش کے ساتھ منایا جا رہا ہے، اس موقع پر سرکاری و نجی عمارتوں اور شاہراہوں کو سعودی پرچموں، چراغوں اور رنگ برنگی روشنیوں سے مزین کیا گیا ہے۔
تقریبات میں سعودی شہریوں کے ساتھ ساتھ مقیم غیر ملکی کمیونٹیز، بالخصوص پاکستانی برادری نے بھی بھرپور شرکت کی، پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے یومِ الوطنی کی مناسبت سے مختلف تقریبات منعقد کی گئیں جن میں سعودی قیادت اور عوام کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔
مسلم لیگ (ن) سعودی عرب کی جانب سے بھی ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں پرچم کشائی کی گئی اور پاک سعودی دوستی کے نعرے لگائے گئے۔
تقریب میں مسلم لیگ (ن) کے مرکزی و علاقائی رہنماؤں نے شرکت کی جن میں صدر شیخ سعید احمد، عدنان اقبال بٹ، جی ایم اعوان، جمیل ربانی، فضل رحیم صافی اور دیگر شامل تھے۔
رہنماؤں کا کہنا تھا کہ سعودی عرب آج ایک مضبوط معاشی طاقت کے طور پر ابھر چکا ہے جبکہ پاکستان دفاعی میدان میں مستحکم ہے اور دونوں ممالک مل کر امت مسلمہ کے مفادات کا دفاع کر رہے ہیں۔
سعودی عرب کے قومی دن کے موقع پر ملک بھر میں پرچم کشائی، ثقافتی پروگرامز، آتش بازی اور عوامی اجتماعات کا سلسلہ دن بھر جاری رہے گا۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.