بدھ، 24-ستمبر،2025
منگل 1447/04/01هـ (23-09-2025م)

Advertisement

Advertisement

Advertisement

Advertisement

سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز انتقال کرگئے

23 ستمبر, 2025 13:59

سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز انتقال کرگئے۔

شاہی دیوان نے آج اعلان کیا کہ سعودی عرب کے مفتیِ اعظم، شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ بن محمد آل الشیخ کا انتقال ہو گیا ہے، آپ ہیئت کبار العلما، علمی تحقیقات و افتا کی عمومی صدارت اور مسلم ورلڈ لیگ کی اعلیٰ کونسل کے سربراہ کے طور پر بھی خدمات انجام دے رہے تھے۔

شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ آل الشیخ کی نمازِ جنازہ آج عصر کی نماز کے بعد ریاض کی امام ترکی بن عبداللہ مسجد میں ادا کی جائے گی۔

خادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے حکم دیا ہے کہ ان کی غائبانہ نمازِ جنازہ مکہ مکرمہ کی مسجد الحرام، مدینہ منورہ کی مسجد نبوی اور مملکت بھر کی تمام مساجد میں بھی عصر کی نماز کے بعد ادا کی جائے۔

وزیر اعظم شہباز شریف کا مفتی اعظم کی وفات پر رنج کا اظہار

وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ مفتی اعظم کی مسلم امہ کے اتحاد کیلئے کاوشیں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام اور حکومت سعودی قیادت کے غم میں برابر کے شریک ہیں، شاہ سلمان اور ولی عہد سے دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔