اتوار، 12-اکتوبر،2025
اتوار 1447/04/20هـ (12-10-2025م)

فلسطینی ریاست کا قیام کوئی خیرات نہیں بلکہ حق ہے، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ

23 ستمبر, 2025 09:20

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ فلسطینی ریاست کا قیام کوئی خیرات نہیں بلکہ حق ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے فلسطین کے دو ریاستی حل کے حوالے سے کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ دو ریاستی حل کیلئے عالمی کوششوں کو سراہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ غزہ کی صورتحال انتہائی خوفناک ہے اور دو ریاستی حل کا حصول خطے میں ڈراؤنے خواب سے نکلنے کا راستہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ غزہ میں فوری جنگ بندی اور امداد کی فراہمی یقینی بنائی جائے، فلسطینی ریاست کا قیام کوئی خیرات نہیں بلکہ حق ہے۔

انتونیو گوتریس نے زور دیا کہ دو ریاستی حل کے بغیر خطے میں امن ممکن نہیں اور دو ریاستی حل میں رکاوٹ ڈالنے والوں کو جواب دینا چاہیے کہ متبادل کیا ہے؟

سیکریٹری جنرل نے مزید کہا کہ دو ریاستی حل کے بغیر انتہا پسندی پھیلے گی۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔