بدھ، 24-ستمبر،2025
منگل 1447/04/01هـ (23-09-2025م)

Advertisement

Advertisement

Advertisement

Advertisement

عالمی ادارہ صحت نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کی تردید کردی

23 ستمبر, 2025 22:29

امریکی صدر ٹرمپ کے  پیراسیٹامول (Tylenol) سے آٹزم کا خطرہ ہونے کے متنازع دعوے کی عالمی ادارہ صحت اور  یورپی میڈیسن ایجنسی نے تردید کر دی۔

ترجمان عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے دوران حمل  پیراسیٹامول کا استعمال  اور آٹزم کے درمیان تعلق  کی بات ثابت شدہ نہیں۔

یورپی میڈیسن ایجنسی نےکہا ہےکہ  شواہد سے پیراسیٹامول کے استعمال اور آٹزم کے درمیان کوئی تعلق ثابت نہیں ہوا ہے، دوران حمل محفوظ مقدار میں پیراسیٹامول لی جاسکتی ہے۔

خیال رہے کہ عام طور پر بخار اور درد کے علاج کے لیے استعمال ہونے والی دوا پیراسیٹامول، امریکا میں ٹائلی نال کے نام سے جانی جاتی ہے۔

گزشتہ روز ٹرمپ نےکہا تھا کہ دوران حمل ٹائلی نال کےاستعمال سے بچے میں آٹزم کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

ٹرمپ کا یہ بھی کہنا تھا کہ  ایف ڈی اے ڈاکٹروں کو مشورہ دےگی کہ حاملہ عورتوں کو ٹائلی نال دینے سے گریز کریں، ٹائلی نال اچھی دوائی نہیں ، اس لیے ایف ڈی اے سختی سے ہدایت کرے گی کہ اگر انتہائی طبی ضرورت نہ ہو تو حاملہ خواتین اس کے استعمال کو محدود کریں۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔