دوران حمل ٹائلینول کے استعمال سے بچوں میں آٹزم کا خطرہ بڑھ سکتا ہے، ٹرمپ کا دعویٰ

دوران حمل ٹائلینول کے استعمال سے بچوں میں آٹزم کا خطرہ بڑھ سکتا ہے، ٹرمپ کا دعویٰ
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ دوران حمل ٹائلینول کے استعمال سے بچوں میں آٹزم کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آٹزم کی بیماری میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حاملہ خواتین کے ٹیلینول دوا لینے سے آٹزم کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکا میں دی جانے والی ویکسین مضر اثرات سے پاک ہونی چاہیے۔
امریکی صدر نے کہا کہ ٹیلینول گولی کھانا صحت کیلئے اچھا نہیں ہے، ایف ڈی اے اس حوالے سے ڈاکٹروں کو مطلع کرے گی۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.