امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج عرب و مسلم رہنماؤں سے ملاقات کریں گے

صدر ٹرمپ نے مشرقِ وسطیٰ کے لیے 21 نکاتی امن معاہدے کا اعلان کر دیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج عرب اور مسلم رہنماؤں سے ملاقات کریں گے، جس میں وہ غزہ میں جنگ کے بعد کی گورننس اور امن سے متعلق تجویز پیش کریں گے۔
امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکا چاہتا ہے کہ عرب اور مسلم ممالک غزہ میں فوج بھیجنے پر آمادہ ہوں تاکہ اسرائیل انخلا کر سکے۔
امریکا یہ بھی چاہتا ہے کہ عرب اور مسلم ممالک فلسطین میں اقتدار کی منتقلی کے عمل اور بحالی کے کاموں کے لیے رقوم فراہم کریں۔
رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں پاکستان، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، مصر، اردن، ترکیہ اور انڈونیشیا کے رہنما شریک ہوں گے۔
توقع ظاہر کی گئی ہے کہ صدر ٹرمپ ان رہنماؤں سے اسرائیلی انخلا اور جنگ کے بعد غزہ میں گورننس سے متعلق امور پر بات کریں گے، ایک ایسا غزہ جس میں حماس کی مداخلت نہ ہو۔
یاد رہے کہ اس سے قبل وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیوٹ نے کہا تھا کہ امریکی صدر اقوام متحدہ اجلاس کے سائیڈ لائن پر عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے، ٹرمپ کی پہلی ملاقات اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ہو گی جبکہ وہ پاکستان، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، ترکیہ، مصر، اردن اور انڈونیشیا کے سربراہان سے بھی ملاقات کریں گے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.