بدھ، 24-ستمبر،2025
منگل 1447/04/01هـ (23-09-2025م)

Advertisement

Advertisement

Advertisement

Advertisement

صرف ایک ڈالر میں امریکی ویزا؟ جانیے یہ کمال کیسے ہوگا

23 ستمبر, 2025 14:29

امریکہ نے سال 2027 کے لیے ڈیورسٹی ویزا لاٹری (گرین کارڈ لاٹری) پروگرام کا اعلان کر دیا ہے، جو اکتوبر 2025 کے آغاز میں شروع ہوگا۔

ڈیورسٹی ویزا لاٹری (گرین کارڈ لاٹری) پروگرام ان ممالک کے شہریوں کو سالانہ 55 ہزار تک امیگرنٹ ویزے فراہم کرتا ہے جہاں سے امریکہ میں ہجرت کی شرح کم ہے۔ اس بار پہلی بار درخواست دہندگان سے ایک ڈالر کی الیکٹرانک رجسٹریشن فیس بھی لی جائے گی، جو 16 اکتوبر 2025 سے نافذ العمل ہوگی۔ اس فیس کا مقصد درخواستوں کے انتظامی اخراجات کو پورا کرنا بتایا گیا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق ہر سال اس پروگرام کے تحت 2 کروڑ 50 لاکھ سے زائد درخواستیں موصول ہوتی ہیں مگر صرف محدود تعداد کو ویزے کے اگلے مرحلے تک پہنچنے کا موقع ملتا ہے۔ درخواستیں صرف آن لائن اور سرکاری ویب سائٹ کے ذریعے قبول کی جائیں گی، جبکہ کاغذی درخواستوں کی اجازت نہیں ہوگی۔ رجسٹریشن کا عمل اکتوبر سے نومبر 2025 کے آغاز تک جاری رہے گا، تاہم حتمی تاریخیں جلد اعلان کی جائیں گی۔

اہلیت کے لیے امیدوار کا تعلق ایسے ملک سے ہونا ضروری ہے جس کی امریکہ میں ہجرت کی شرح کم ہو، اور امیدوار کے پاس کم از کم ہائی اسکول کی تعلیم یا مساوی تعلیمی قابلیت ہونی چاہیے، یا پچھلے پانچ سالوں میں کم از کم دو سال کا تجربہ کسی ایسے پیشے میں ہونا چاہیے جس میں تربیت یا مہارت درکار ہو۔ درخواست کے دوران مکمل ذاتی معلومات، تعلیمی پس منظر، پاسپورٹ کی تفصیلات اور امریکی ویزا معیار کے مطابق حالیہ ڈیجیٹل تصویر فراہم کرنا لازمی ہوگی۔

درخواست مکمل ہونے اور رجسٹریشن فیس جمع کرانے کے بعد امیدوار کو ایک کنفرمیشن نمبر دیا جائے گا، جس کے ذریعے وہ مئی 2026 میں اپنے انتخابی اسٹیٹس کی جانچ کر سکیں گے۔ امریکی حکومت کی جانب سے ای میل، فون کال یا خط کے ذریعے کوئی اطلاع نہیں دی جاتی۔ واضح رہے کہ یہ فیس ناقابل واپسی ہوگی، چاہے درخواست منتخب ہو یا نہ ہو، اور ویزا اپلائی کرنے کے بعد جو 300 ڈالر کی ویزا فیس ہے وہ پہلے کی طرح برقرار رہے گی۔

محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ یہ فیس انتظامی بوجھ کے ساتھ ساتھ جعلسازی، جعلی درخواستوں اور دوہری درخواستوں میں کمی لانے میں مددگار ثابت ہوگی، تاہم اس پر خدشات بھی ظاہر کیے جا رہے ہیں کہ یہ فیس خاص طور پر غریب ممالک کے شہریوں کے لیے مشکلات کا باعث بن سکتی ہے، جہاں ڈیجیٹل ادائیگی کے ذرائع محدود ہوں یا کرنسی تبادلے کے اضافی اخراجات ہوں۔

امریکی حکومت نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ ڈی وی لاٹری میں حصہ لینے کا واحد طریقہ سرکاری ویب سائٹ کے ذریعے ہے اور کسی بھی نجی ادارے یا فرد کی جانب سے دعوے یا اضافی فیسوں سے محتاط رہیں، کیونکہ یہ جعلی اور غیر قانونی ہو سکتی ہیں۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔