ہفتہ، 11-اکتوبر،2025
ہفتہ 1447/04/19هـ (11-10-2025م)

صدر ٹرمپ نوبل انعام چاہتے ہیں تو غزہ جنگ رکوائیں، فرانسیسی صدر

24 ستمبر, 2025 08:25

فرانس کے صدر ایمانویل میکرون نے کہا ہے کہ اگر صدر ٹرمپ نوبل انعام چاہتے ہیں تو انہیں اسرائیل پر دباؤ ڈالنا چاہیے تاکہ غزہ میں جنگ رک جائے۔

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ دنیا کو چاہئے کہ امن کو اپنا ہدف بنائے، صدر ٹرمپ ہی غزہ جنگ بند کرا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو جنگی ہتھیاروں کی فراہمی امریکا کر رہا ہے، فرانس نے فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کر لیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ فرانس حماس کے اسرائیل پر حملے کو نہیں بھولا، امن کے عمل میں آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔

صدر ایمانوئل میکرون نے مزید کہا کہ گزشتہ روز 11 ممالک کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنا بڑی تبدیلی ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔