فلسطین کو صرف اسی صورت تسلیم کریں گے جب حماس حکومت میں شامل نہ ہو، اطالوی وزیراعظم

فلسطین کو صرف اسی صورت تسلیم کریں گے جب حماس حکومت میں شامل نہ ہو، اطالوی وزیراعظم
اٹلی کی وزیراعظم جارجیا میلونی نے کہا ہے کہ فلسطین کو صرف اسی صورت تسلیم کریں گے جب حماس حکومت میں شامل نہ ہو۔
نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم جارجیا میلونی نے واضح کیا کہ فلسطینی ریاست کو اسی وقت تسلیم کیا جائے گا جب حماس کو مستقبل کی حکومت سے الگ رکھا جائے اور اسرائیلی قیدیوں کی رہائی یقینی بنائی جائے۔
انہوں نے کہا کہ غزہ بحران کا حل اسی صورت ممکن ہے جب فلسطینی عوام کو ایسی سیاسی نمائندگی ملے جو دہشت گردی اور انتہا پسندی سے پاک ہو۔
ان کا کہنا تھا کہ جب تک حماس اپنے حکومتی عزائم سے پیچھے نہیں ہٹتی، اس وقت تک امن قائم نہیں ہوسکتا۔
جارجیا میلونی کے مطابق عالمی دباؤ اسرائیل پر نہیں بلکہ حماس پر ڈالنا چاہیے کیونکہ جنگ کی شروعات حماس نے کی تھی اور اسی کے رویے نے اس کے خاتمے میں رکاوٹ پیدا کی ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ حالیہ ہفتوں میں آئرلینڈ، اسپین اور لکسمبرگ نے فلسطین کو ریاست کے طور پر تسلیم کیا ہے جبکہ جرمنی اور اٹلی جیسے ممالک نے اس معاملے کو مخصوص شرائط سے جوڑ دیا ہے، جس سے یورپی یونین میں واضح اختلاف سامنے آ گیا ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.