اسلامی ممالک کے سربراہان سے ملاقات میرے لیے اعزاز ہے، امریکی صدر

عرب ممالک کا امریکی صدر کے غزہ منصوبے کا خیر مقدم
نیویارک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسلامی ممالک کے سربراہان کی ملاقات ہوئی جس میں وزیراعظم شہباز شریف سمیت پاکستان، قطر، سعودی عرب، انڈونیشیا، ترکیہ، مصر، امارات اور اردن کے رہنما شریک تھے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملاقات کو انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم مسائل کے حل کے لیے مل کر محنت کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ اسلامی ممالک کے سربراہان سے ملاقات ان کے لیے اعزاز ہے، آپ سب نے بہترین کام کیا جو قابلِ تعریف ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم غزہ جنگ کو ختم کرنا چاہتے ہیں اور اسرائیلی قیدیوں کی واپسی بھی چاہتے ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں جنگ کے بغیر زندگی کتنی خوبصورت ہوگی۔
امریکی صدر کے مطابق آج کی ملاقات غزہ کی جنگ کا حل تلاش کرنے کے لیے نہایت اہم ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.