دھمکیوں کے زیرِ اثر مذاکرات کرنا دباؤ کے آگے ہتھیار ڈالنا ہے، ایرانی سپریم لیڈر

دھمکیوں کے زیرِ اثر مذاکرات کرنا دباؤ کے آگے ہتھیار ڈالنا ہے، ایرانی سپریم لیڈر
تہران: ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ دھمکیوں کے زیرِ اثر مذاکرات کرنا دباؤ کے آگے ہتھیار ڈالنا ہے۔
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں امریکا سے مذاکرات کو ختم شدہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ حالیہ صورتحال میں امریکا سے مذاکرات ایران کے مفادات کا تحفظ نہیں کرتے۔
انہوں نے کہا کہ ایران کو جوہری ہتھیاروں کی ضرورت نہیں اور نہ ہی انہیں بنانے کا کوئی ارادہ ہے، تاہم یورنیئم افزودگی کے معاملے پر کسی دباؤ کو قبول نہیں کیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں امریکا سے مذاکرات نقصان دہ ثابت ہوں گے، کیونکہ امریکا چاہتا ہے کہ ایران کے پاس مڈ رینج اور دیگر میزائل نہ ہوں۔
سپریم لیڈر نے واضح کیا کہ دھمکیوں کے زیر اثر مذاکرات کرنا دباؤ کے آگے ہتھیار ڈالنے کے مترادف ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.
خاص خبریں
Advertisement