جمعرات، 25-ستمبر،2025
بدھ 1447/04/02هـ (24-09-2025م)

Advertisement

Advertisement

Advertisement

Advertisement

ٹرمپ کی طرف سے بگرام ائیربیس واپس مانگنے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

24 ستمبر, 2025 17:05

اسلام آباد: جی ٹی وی نیوز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے بگرام ائیربیس واپس مانگنے کی اندرونی کہانی سامنے لے آیا۔

ذرائع کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے افغانستان میں امریکہ نواز حکومت کے قیام کے منصوبے کا انکشاف ہوا ہے جبکہ صدر ٹرمپ نے افغانستان سے بگرام ائیربیس کا مطالبہ پس پردہ طالبان حکومت کے خاتمے کیلئے رجیم چینج کا کھیل شروع کرنا ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ امریکہ نے طالبان حکومت کا تحتہ الٹنے کے لئے منظم طور پر نئی صف بندی شروع کر دی جبکہ امریکہ نے افغانستان میں رجیم چینج کی کوششوں کیلئے طالبان مخالف دھڑوں سے رابطے شروع کردیے۔

امریکہ پالیسی میں بڑی تبدیلی افغانستان پر براہ راست حملہ آور ہونے کی بجائے طالبان مخالف دھڑوں کے ذریعے اپنی جنگ لڑے گا، افغانستان میں ایک بار پھر خانہ جنگی داخلی انتشار و فساد زور پکڑ نے لگا طالبان مخالف مسلح کاروائیوں میں اضافہ ہو گیا۔

طالبان حکومت شریعیت کے نام پر سخت قوانین کے نفاذ کی وجہ سے پہلے ہی عوامی سطح پر غیر مقبول کمزور اور ہو چکی ہے، طالبان دھڑوں کے اندر بھی اختلافات ایک دوسرے کے خلاف محاذ جنگ کھول لیا، حکومتی نظم و ضبط کمزور اور غیر مستحکم ہونے لگا۔

طالبان مخالف سیاسی نسلی دھڑوں کی کاروائیاں جاری اکثر صوبوں میں طالبان کی رٹ کمزور ہو گئی، امریکہ کے افغانستان میں طالبان مخالف دھڑوں کی قیادت سے رابطے سب کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنے کی کوششیں جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق سی آئی اے افغان رجیم چینج کے کھیل میں بھوک ننگ کے ستائے افغان شہریوں کے ذریعے اپنا نیٹ ورک بنائے گی۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔