جمعرات، 25-ستمبر،2025
بدھ 1447/04/02هـ (24-09-2025م)

Advertisement

Advertisement

Advertisement

Advertisement

سمندری طوفان ”ریگاسا “نے تائیوان ،چین اور ہانگ کانگ میں شدید تباہی مچا دی

24 ستمبر, 2025 20:05

سمندری طوفان ریگاسا نے تائیوان سمیت چین، ہانگ کانگ اور تائیوان میں شدید تباہی مچا دی۔

تائیوان میں طوفان اور تیز بارشوں کے باعث جھیل اپنی گنجائش سے زیادہ بھرنے کے باعث اب تک کم از کم 17 افراد ہلاک ہو چکےجبکہ 124 سے زائد افراد تاحال لاپتا ہیں

بین الاقوامی نشریاتی ادارے کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ مشرقی تائیوان میں کم وقت میں بہت زیادہ مقدار میں ہونے والی بارشوں کے باعث شدید تباہی ہوئی پانی کے اس اخراج سے علاقے میں بنے پل بہ گئے ہوالین شہر کے کچھ علاقوں میں سیلاب کا پانی ایک منزلہ عمارت کی اونچائی تک پہنچ گیا۔

طوفان ریگاسا سے جھیل بھرنے اور پھٹنے سے پڑنے والے اس شگاف کو ماہرین پہاڑوں سے آنے والی سونامی قرار دے رہے ہیں جس سے ایک اندازے کے مطابق 15.4 ملین ٹن پانی(جو 6,000 اولمپک سائز کے سوئمنگ پولز کے برابر ہے) خارج ہوا حکام کے مطابق دشوار گزارراستوں کی وجہ سے حکام کے لیے ریسکیو کا کام مشکل ہے۔

اس سے قبل جولائی میں آنے والے سمندری طوفان کی وجہ سے بڑے پیمانے پر لینڈ سلائیڈنگ کے بعد مٹائیان کریک بیریئر جھیل بنی تھی۔

چین میں سمندری طوفان ریگاسا کے باعث تقریبا 20 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں موسمیاتی امور کے ماہرین اس طوفان کو اس کی شدت کے باعث ”طوفانوں کا بادشاہ“ قرار دے رہے ہیں جس میں ایک ماہ کے دوران ہونے والی بارش کی مقدار چند گھنٹوں کے اندر برس گئی۔

ہانگ کانگ میں طوفان ریگاسا کے باعث 200 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں جب کہ بلند لہروں نے ساحلی علاقوں کو ڈبو دیا ریگاسا کی تباہی کے باعث سیکڑوں پروازیں منسوخ کر دی گئیں اور ہانگ کانگ کا اسٹاک ایکسچینج غیر متاثر رہنے کے باوجود تجارتی سرگرمیوں میں کمی دیکھی گئی۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔