امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس کو "کاغذی شیر” قرار دے دیا

غزہ میں جنگ بندی کے امکانات روشن، معاہدہ جلد متوقع: ٹرمپ کا دعویٰ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین جنگ سے متعلق سوشل میڈیا پر بیان دیتے ہوئے روس کو کاغذی شیر قرار دے دیا۔
رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ یوکرین یورپی یونین اور نیٹو کی مالی مدد سے اپنی زمین واپس لے سکتا ہے اور روس تین سال سے جاری جنگ ختم کرنے میں ناکام رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت روس کی معیشت شدید مشکلات کا شکار ہے۔
دوسری جانب نیویارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی نے کہا کہ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ پیوٹن یوکرین جنگ کو ختم ہونے کا انتظار نہیں کریں گے اور وہ یورپ کی کمزور جگہیں تلاش کرنے کی کوشش کریں گے۔
صدر زیلنسکی نے مزید کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ ٹرمپ جنگ کے بعد سیکیورٹی ضمانتیں دینے کے لیے تیار ہیں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.