ڈونلڈ ٹرمپ نے ترک صدر سے ملاقات کے دوران تعریفوں کے پُل باندھ دیے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات میں انکی تعریفوں کے پُل باندھ دیے۔
بعد ازاں ون آن ون ملاقات سے قبل ترک صدر کے ہمراہ میڈیا سے بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے انہیں بہترین آدمی قرار دیا اور کہا کہ صدر اردوان بہت مضبوط شخص ہیں اور اپنی ایک مضبوط رائے رکھتے ہیں، مجھے عام طور پر ایسے لوگ پسند نہیں ہوتے لیکن انہیں میں پسند کرتا ہوں۔
ترک صدر رجب طیب اردوان کے وائٹ ہاؤس پہنچنے پر صدر ٹرمپ نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ ٹرمپ نے مزید کہا کہ صدر اردوان نے اپنے ملک میں بہترین کام کیا ہے اور ہمارے تعلقات بہترین رہے ہیں چاہے ان کا تعلق جنگ سے ہو یا تجارت سے اور میرا خیال ہے کہ آج ہم دونوں کے بارے میں بات کریں گے۔
روس یوکرین جنگ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ٹرمپ کا کہنا تھا کہ روسی صدر پیوٹن اور یوکرینی صدر زیلنسکی دونوں صدر اردوان کی عزت کرتے ہیں، سب ہی ان کی عزت کرتے ہیں، میں بھی ان کی عزت کرتا ہوں اور اگر یہ چاہیں تو اس معاملے پر اثر انداز ہوسکتے ہیں۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ صدر اردوان نیوٹرل رہنا پسند کرتے ہیں اور میں بھی نیوٹرل رہنا پسند کرتا ہوں۔ ٹرمپ نے کہا کہ یوکرین جنگ کے معاملے پر جو بہترین کام یہ کرسکتے ہیں وہ یہ ہے کہ روس سے تیل اور گیس خریدنا چھوڑ دیں۔
شام کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ شام کو اس کے سابق حکمران سے چھٹکارا دلوانے کے ذمہ دار صدر اردوان ہیں، یہ اس کی ذمہ داری نہیں لیتے جبکہ یہ ان کی بڑی کامیابی ہے۔
امریکی صدر نے کہا کہ صدر اردوان کے ساتھ ملاقات میں ایف 35 اور ایف طیاروں اور پیٹریاٹ فضائی دفاعی نظام کے حوالے سے بات چیت ہوگی۔
ٹرمپ نے کہا کہ صدر اردوان کو اس کا کریڈٹ لینا چاہیے، میں نے ان سے کہا بھی کہ یہ آپ کی کامیابی ہے، اس کا کریڈٹ لیں، آپ ہزار سال سے شام حاصل کرنا چاہتے تھے اور آپ اس میں کامیاب رہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.
خاص خبریں
Advertisement