حکومت نے 2 عام تعطیلات کا اعلان کردیا

Government Announces 2 Public Holidays
متحدہ عرب امارات حکومت نے 2 عام تعطیلات کا اعلان کردیا ہے۔
متحدہ عرب امارات میں 54ویں یومِ اتحاد (نیشنل ڈے) کی مناسبت سے شاندار تقریبات کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں ملک بھر کے عوام کو طویل ویک اینڈ ملنے کا امکان ہے۔ ہر سال 2 دسمبر کو منایا جانے والا یہ دن امارات کے ساتوں ریاستوں کے اتحاد اور ملک کے قیام کی یاد دلاتا ہے، اور رواں برس یہ دن منگل کے روز آئے گا۔
حکومت کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ 2 اور 3 دسمبر (منگل اور بدھ) کو سرکاری تعطیلات ہوں گی، جب کہ ہفتے اور اتوار کو پہلے سے طے شدہ ویک اینڈ کی وجہ سے شہریوں کو 4 دن کا طویل آرام میسر آئے گا۔
ملکی قوانین کے مطابق اگر کسی ادارے کی ورکنگ شفٹ جمعرات یا پیر کو بھی متاثر ہو تو ان تعطیلات کی مدت 5 دن تک بڑھنے کا امکان بھی موجود ہے۔
امسال نیشنل ڈے کی تقریبات کا آغاز ایک عظیم الشان تقریب سے کیا جائے گا، جس میں اعلیٰ قیادت کی شرکت متوقع ہے۔ اگرچہ تقریب کے مقام کا باضابطہ اعلان تاحال نہیں کیا گیا، تاہم ذرائع کے مطابق یہ پروگرام کسی اہم ثقافتی یا قومی مقام پر 2 دسمبر کو منعقد ہوگا۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.
خاص خبریں
Advertisement