جمعرات، 25-ستمبر،2025
جمعرات 1447/04/03هـ (25-09-2025م)

Advertisement

Advertisement

Advertisement

Advertisement

بھارتی حکومت کا ظلم و ستم اور سفاکیت، کشمیر میں احتجاج شدت اختیار کرگیا

25 ستمبر, 2025 11:00

مقبوضہ کشمیر کے علاقے لہہ (لداخ) میں بھارتی حکومت کے ظلم و جبر کے خلاف احتجاج شدت اختیار کر گیا ہے۔

شہری بڑی تعداد میں سڑکوں پر نکل آئے اور حالات کشیدہ ہو گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق مودی سرکار کی بوکھلاہٹ واضح ہے جبکہ لہہ ایپکس باڈی یوتھ ونگ کی کال پر آج لداخ کے دارالحکومت میں احتجاج اور ہڑتال کی گئی۔

احتجاج کے دوران مشتعل شہریوں نے بی جے پی کے مرکزی دفتر اور پولیس وین کو آگ لگا دی۔ مظاہرین نے بھارت سے آزادی کے نعرے بھی بلند کیے اور قابض فوج کی بربریت کے خلاف شدید احتجاج کیا۔

یاد رہے کہ 5 ستمبر 2019 کو آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد جموں و کشمیر کو غیر آئینی طور پر مرکز کے زیر انتظام علاقہ بنایا گیا تھا، جسے کشمیری عوام مکمل طور پر مسترد کر چکے ہیں۔

ماہرین کے مطابق مودی حکومت کی غیر انسانی پالیسیوں، بڑھتی عسکریت پسندی اور منظم سازشوں نے کشمیری عوام کو مزید مشتعل کر دیا ہے۔

کشمیری عوام کا کہنا ہے کہ بھارتی ظلم و جبر حریت پسندوں کے حوصلے پست نہیں کر سکتا۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔