جمعرات، 25-ستمبر،2025
جمعرات 1447/04/03هـ (25-09-2025م)

Advertisement

Advertisement

Advertisement

Advertisement

فلسطینی عوام بے پناہ تکالیف سہہ رہے ہیں، کینیا کا اظہارِ تشویش

25 ستمبر, 2025 09:09

کینیا کے صدر ولیم رُتو نے کہا ہے کہ فلسطینی عوام بے پناہ تکالیف سہہ رہے ہیں۔

کینیا کے صدر ولیم رُتو نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں غزہ کی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی فوجی کارروائیوں کے باعث فلسطینی عوام بے پناہ مشکلات اور انسانی المیے سے دوچار ہیں، جو پوری دنیا کے لیے باعثِ تشویش ہے۔

صدر رُتو نے اسرائیلی یرغمالیوں کی غیر مشروط رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ افریقی یونین اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے عین مطابق ہے۔

انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ فوری اور مستقل جنگ بندی قائم کی جائے، بین الاقوامی انسانی قوانین پر عمل کیا جائے اور ایک قابلِ اعتماد سیاسی عمل شروع کیا جائے۔

کینیا کے صدر نے واضح کیا کہ انہی اقدامات کے ذریعے فلسطین کے دو ریاستی حل کو عملی شکل دی جا سکتی ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔