جمعرات، 25-ستمبر،2025
جمعرات 1447/04/03هـ (25-09-2025م)

Advertisement

Advertisement

Advertisement

Advertisement

پاکستان کی مؤثر سفارتی کوششوں سے مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر اجاگر

25 ستمبر, 2025 11:17

پاکستان کی مؤثر سفارتی کاوشوں کے نتیجے میں مسئلہ کشمیر ایک بار پھر عالمی سطح پر اجاگر ہو گیا ہے اور مختلف عالمی رہنماؤں کی جانب سے اس مؤقف کی توثیق سامنے آئی ہے۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں ترک صدر رجب طیب اردگان نے واضح مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کشمیری عوام کے حقِ خود ارادیت سے مشروط ہے۔

ترک صدر نے کہا کہ مسئلہ کشمیر صرف دو ممالک کا تنازع نہیں بلکہ عالمی اہمیت کا حامل ہے اور خطے کے امن سے جڑا ہوا ہے۔

مبصرین کے مطابق پاکستان کی حالیہ سفارتی کوششوں کے باعث مسئلہ کشمیر عالمی ایجنڈے پر نمایاں حیثیت اختیار کر چکا ہے، جبکہ ترک صدر کا بیان اس مؤقف کی توثیق کرتا ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔