وزیراعظم اور فیلڈ مارشل سے ملاقات کے دوران ٹرمپ کا رافیل کا بیچ لگاکر مودی پر وار، پرانا زخم پھر ہرا ہوگیا

وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کی جس دوران ٹرمپ نے اپنے کوٹ پر رافیل کا بیچ لگا کر بھارتی وزیراعظم مودی پر وار کرتے ہوئے اُس کا پرانا زخم پھر ہرا کردیا۔
ایک گھنٹہ 20 منٹ تک امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ جاری رہنے والی اس ملاقات میں سیکیورٹی اور دفاعی امور پر مشاورت کی گئی۔
ملاقات میں امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو بھی شامل تھے۔
ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی اور اس دوران دوران پاک، امریکا تعلقات علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف کو وائٹ ہاؤس کے ماڈل کا تحفہ پیش کیا گیا۔
اس موقع پر شہباز شریف نے ڈونلڈ ٹرمپ کو امن کا علمبردار قرار دیدیا اور کہا کہ ٹرمپ دنیا بھر میں تنازعات کے خاتمے کیلئے پر خلوص کاوشیں کررہے ہیں۔
ملاقات سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس ایک عظیم رہنما آ رہے ہیں، ہمارے پاس پاکستان کے وزیرِاعظم آ رہے ہیں اور پاکستان کے فیلڈ مارشل بھی۔
ان کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل ایک بہت عظیم شخصیت ہیں، اور وزیرِاعظم بھی دونوں ہی میرے بہترین دوست ہیں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.