بھارت میں ’آئی لَو محمد ﷺ‘ کہنا بھی جرم بن گیا، بریلی پولیس کا مسلمانوں پر دھاوا

In India, even saying 'I love Muhammad ﷺ' has become a crime, Bareilly police raid Muslims
بھارت میں مسلمانوں کے لیے خاتم النبیین حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ سے محبت و عقیدت رکھنا جرم بن گیا۔ ’آئی لَو محمد ﷺ‘ کہنے پر ریاست اترپردیش پولیس نے مسلمانوں پر دھاوا بول دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی شہر کانپور میں رواں ماہ 12 ربیع الاول کو میلاد النبی ﷺ کے جلوس میں مسلمانوں کی جانب سے آئی لَو محمد ﷺ کا بینر لگایا گیا جس پر انتہا پسند ہندوؤں نے ہنگامہ کھڑا کردیا۔
رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ انتہا پسند ہندوؤں نے نا صرف اس بینر پر ہنگامہ کیا اور توڑ پھوڑ بھی کی جبکہ پولیس نے بھی واقعے کے کئی روز بعد 20 مسلمانوں پر مقدمہ درج کرلیا۔
#WATCH | Visuals from the ‘I Love Mohammad’ protests in Bareilly, UP, after Police deployed lathi charge as protestors pelted stones during the protests after the Friday prayers. pic.twitter.com/3SAb9HFLug
— ANI (@ANI) September 26, 2025
پولیس کی جانب سے مقدمہ درج کرنے اور مسلمانوں کی گرفتاری پر بھارت بھر میں اشتعال پھیل گیا اور کئی شہروں میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔
آج بھارتی شہر رائے بریلی میں ’آئی لَو محمد ﷺ‘ ریلی نکالنے کا اعلان کیا گیا۔ یہ ریلی اعلیٰ حضرت درگاہ اور اتحاد ملت کونسل کے سربراہ مولانا توقیر رضا خان کے گھر باہر نکالی گئی جس پر پولیس نے دھاوا بول دیا اور مظاہرین پر لاٹھی چارج کیا۔ بھارتی پولیس نے کئی مظاہرین کو بھی حراست میں لے لیا۔
اس کے علاوہ اتر پردیش کے شہر سہارنپور میں بھی پولیس نے جمعہ کی نماز کے بعد ہونے والی ریلی پر لاٹھی چارج کیا اور کئی مسلمانوں کو گرفتار کرلیا۔
دوسری جانب بھوپال اور ممئی سمیت بھارت کے دیگر شہروں میں بھی ریلیاں نکالی گئیں جن میں بڑی تعداد میں مسلمان شریک ہوئے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.