بھارت کی پھر سبکی، امریکا کا ادویات پر 100 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان

India's reluctance again, US announces 100% tariff on medicines
امریکی حکومت نے بھارت کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا اب بھارتی ادویہ پر سو فیصد ٹیر ف عائد ہوگا۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکا نےکچن کیبنٹس اور باتھ روم وینٹیز پر 50 فیصد اور فرنیچر پر 30 فیصد اور ہیوی ڈیوٹی ٹرکوں پر 25 فیصد ٹیرف عائد کردیا ہے۔
ساتھ میں امریکا کی جانب سے ادویات پر 100 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ امریکا میں یکم اکتوبر سے فارماسیو ٹیکل کی درآمد پر 100 فیصد ٹیرف عائد کیا جائے گا۔
ٹرمپ نے کہا کہ امریکا میں ادویات کا پلانٹ لگانے پر ٹیرف سے چھوٹ ہوگی، یہ ٹیکس کئی وجوہات کی بنیاد پر لگایا جا رہا ہے لیکن سب سے بڑھ کر قومی سلامتی کے مفادات کے تحت یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔
امریکا کی جانب سے نئے ٹیرف کی وجہ سے بھارت کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے کیوں کہ بھارت دنیا کے سب سے بڑے دواسازی برآمد کنندگان میں شامل ہے اور امریکا میں استعمال ہونے والی ایک تہائی سے زائد ادویات بھارت برآمد کرتا ہے۔
انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق بھارت ہر سال تقریباً 10 ارب ڈالر کی فارماسیوٹیکل مصنوعات امریکا کو برآمد کرتا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ چند ماہ سے امریکا اور بھارت کے تعلقات میں سرد مہری ہے۔
امریکا نے بھارت سے آنے والی اشیاء پر 50 فیصد ٹیرف نافذ کررکھا ہے جس سے بھارتی برآمدات مشکلات کا شکار ہیں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.