ہفتہ، 11-اکتوبر،2025
ہفتہ 1447/04/19هـ (11-10-2025م)

اسرائیل کی غزہ جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا کو کھلی دھمکی

26 ستمبر, 2025 12:45

اسرائیل نے غزہ کی جانب روانہ گلوبل صمود فلوٹیلا کو براہِ راست دھمکی دے دی ہے جو محاصرہ توڑنے کی کوشش کر رہا ہے۔

قطری نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزارتِ خارجہ کے عہدیدار ایڈن بار تال نے کہا کہ کسی بھی جہاز کو "فعال جنگی زون” میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ فلوٹیلا کا مقصد انسانی ہمدردی نہیں بلکہ اشتعال انگیزی اور حماس کی مدد ہے۔

ایڈن بار تال نے مزید کہا کہ کسی بھی صورتحال کی ذمہ داری فلوٹیلا کے منتظمین پر عائد ہوگی، تاہم انہوں نے بدھ کے روز قافلے پر ہونے والے ڈرون حملے سے متعلق سوالات کا جواب دینے سے گریز کیا۔

گلوبل صمود فلوٹیلا غزہ کے محاصرے کو توڑنے اور مظلوم فلسطینیوں تک خوراک، ادویات اور دیگر ضروری اشیاء پہنچانے کے لیے رواں دواں ہے۔

اس قافلے میں 44 ممالک کے انسانی حقوق کے کارکن، سیاست دان اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد شریک ہیں، جن میں جماعت اسلامی پاکستان کے رہنما اور سابق سینیٹر مشتاق احمد خان بھی شامل ہیں۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔