سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کو نادرا نے بڑی خوشخبری سنادی

How to Get a B-Form from Home? Learn the Complete Procedure
نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کے لیے اہم سہولت کا اعلان کرتے ہوئے دمام میں موبائل رجسٹریشن ٹیم کی تعیناتی کا فیصلہ کیا ہے۔
سرکاری اعلامیے کے مطابق نادرا کی یہ ٹیم 26 اور 27 ستمبر، بروز جمعہ اور ہفتہ، مشرقی صوبے کے علاقوں تمیمی نیو کیمپ اور زہرن میں صبح 8 بجے سے دوپہر 3 بجے تک (مقامی وقت کے مطابق) خدمات فراہم کرے گی۔
اس خصوصی اقدام کے تحت سعودی عرب میں مقیم پاکستانی شہری نادرا کی متعدد اہم خدمات سے استفادہ حاصل کر سکیں گے۔ ان میں نیا اسمارٹ نائیکوپ بنوانا، اسمارٹ نائیکوپ کا ری پرنٹ، ڈی یو پی کلیئرنس، نارمل نائیکوپ کو اسمارٹ نائیکوپ میں تبدیل کرنا، نائیکوپ یا اسمارٹ نائیکوپ کی منسوخی، اور فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ (ایف آر سی) کا حصول شامل ہے۔
نادرا نے سمندر پار پاکستانیوں کی سہولت کے لیے فیس کی ادائیگی کا نیا طریقہ کار بھی متعارف کرایا ہے، جس کے تحت شہری اب متعدد آسان ذرائع سے فیس جمع کروا سکتے ہیں۔ ان ذرائع میں نادرا دفاتر میں براہِ راست نقد ادائیگی، جاز کیش، ایزی پیسہ، ای سہولت مراکز اور موبائل بینکنگ ایپس کے ذریعے ڈیجیٹل کیو آر کوڈ اسکین کر کے فوری ادائیگی شامل ہے۔
نادرا کا یہ اقدام بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ان کی شناختی دستاویزات تک آسان اور بروقت رسائی فراہم کرنے کے لیے کیا گیا ہے، تاکہ وہ بغیر کسی رکاوٹ کے اپنی قانونی شناختی خدمات سے فائدہ اٹھا سکیں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.