اتوار، 12-اکتوبر،2025
اتوار 1447/04/20هـ (12-10-2025م)

امریکی صدر ٹرمپ نے ٹک ٹاک سے متعلق ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کردیے

26 ستمبر, 2025 08:50

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹک ٹاک اور مدر اینڈ فیملی سے متعلق ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کردیے۔

انہوں نے کہا کہ غزہ میں یرغمالیوں کی رہائی کا معاہدہ جلد ہوسکتا ہے، مسلم ممالک سے غزہ کے بارے میں بہت اچھے مذاکرات ہوئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آج طیب اردوان سے ملاقات بہت اچھی رہی اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ بھی اچھی بات چیت ہوئی۔

ٹرمپ نے کہا کہ ٹک ٹاک کے سرمایہ کاروں میں ایلیسن بھی شامل ہوں گے، جبکہ امریکی سرمایہ کار ٹک ٹاک کی ملکیت سنبھال رہے ہیں۔

صدر کے مطابق چین ہمارے ساتھ مکمل تعاون کررہا ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔