ایران نے امریکا کیساتھ بات چیت سے کبھی انکار نہیں کیا، ایرانی وزیر خارجہ

ایران نے امریکا کیساتھ بات چیت سے کبھی انکار نہیں کیا، ایرانی وزیر خارجہ
نیویارک: ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران نے امریکا کیساتھ بات چیت سے کبھی انکار نہیں کیا۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران ایٹمی پروگرام پر سفارت کاری کے لیے تیار ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایران نے کبھی امریکا کے ساتھ بات چیت سے انکار نہیں کیا، لیکن جیسے ہی مذاکرات کا آغاز ہوا، ایران کی ایٹمی تنصیبات پر حملہ کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ایران پر دوبارہ پابندیوں کے نفاذ کی قرارداد نے سفارت کاری کے راستے بند کر دیے۔ عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ ایران نے انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے ساتھ مذاکرات سے بھی کبھی انکار نہیں کیا، مگر اس کے باوجود امریکا نے ایران پر حملے شروع کیے۔
ایرانی وزیر خارجہ نے سوال اٹھایا کہ جب ایسے حالات ہوں تو ایران امریکیوں پر کس طرح بھروسہ کر سکتا ہے؟
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.