نیویارک؛ افغانستان کے حوالے سے روس، چین، ایران اور پاکستان کا چوتھا وزارتی اجلاس

New York: Fourth Ministerial Meeting on Afghanistan Held Between Russia, China, Iran, and Pakistan
نیویارک میں افغانستان کے حوالے سے روس، چین، ایران اور پاکستان کا چوتھا وزارتی اجلاس منعقد کیا گیا۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کے موقع پر نیویارک میں روس، چین، ایران اور پاکستان پر مشتمل "ریجنل کوارٹیٹ” کا افغانستان کے مسئلے پر چوتھا اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے شرکت کی۔
اجلاس کے آغاز پر روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا کہ ہم آپ کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ ہماری ملاقات دراصل روس کے مستقل مشن میں ہونا تھی لیکن غیر متوقع وجوہات کی بنا پر آج یہاں منعقد کی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم افغانستان کی بدلتی ہوئی صورتحال پر اپنے جائزے اور آراء کا تبادلہ کریں گے۔ ہمارا مکالمہ ہمیشہ تعمیری رہا ہے اور مجھے یقین ہے کہ آج بھی ہم آئندہ کے اقدامات کا خاکہ مرتب کریں گے۔
شرکاء نے افغانستان کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے اس خواہش کا اظہار کیا کہ افغانستان ایک آزاد، پُرامن ریاست کے طور پر ابھرے جو دہشت گردی، جنگ اور منشیات سے پاک ہو۔
اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ عالمی برادری کو کابل کے ساتھ زیادہ مؤثر اور عملی تعلقات بڑھانے کی ضرورت ہے تاکہ افغان ریاستی ڈھانچے کی مضبوطی کے ساتھ ساتھ علاقائی اور عالمی استحکام کو فروغ دیا جا سکے، اجلاس کے اختتام پر ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.