اتوار، 12-اکتوبر،2025
اتوار 1447/04/20هـ (12-10-2025م)

غزہ جنگ کے خاتمے اور یرغمالیوں کی رہائی کے حوالے سے ایک ڈیل کے قریب پہنچ گئے ہیں، ٹرمپ

27 ستمبر, 2025 09:00

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ غزہ جنگ کے خاتمے اور یرغمالیوں کی رہائی کے حوالے سے ایک ڈیل کے قریب پہنچ گئے ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو میں دعویٰ کیا کہ غزہ میں جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے لیے معاہدہ جلد طے پا سکتا ہے، وہ غزہ جنگ کے خاتمے اور یرغمالیوں کی رہائی کے حوالے سے ایک ڈیل کے قریب پہنچ گئے ہیں۔

یہ بیان ان کی اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے ممکنہ ملاقات سے قبل سامنے آیا۔

انہوں نے کہا کہ ان کے پاس غزہ سے متعلق ایک معاہدہ ہے جو نہ صرف یرغمالیوں کی واپسی کو ممکن بنائے گا بلکہ جنگ کا خاتمہ بھی کرے گا۔ تاہم انہوں نے اس ڈیل کی مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انہوں نے مشرق وسطیٰ کے تمام اہم رہنماؤں کے ساتھ غزہ کے حوالے سے مثبت گفتگو کی ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔