امریکا کی مسئلہ کشمیر کے حل پر ایک مرتبہ پھر ثالثی کی پیش کش

US once again offers to mediate on Kashmir issue
امریکی محکمہ خارجہ نے مسئلہ کشمیر پر ایک بار پھر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کی گئی تو ہم تیار ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کے حالیہ دورہ امریکا کے بعد یہ بڑ ا حوصلہ افزا بیان سامنے آیا ہے۔
امریکا محکمہ خارجہ کا کہنا تھاکہ پاک بھارت جنگ بندی میں امریکا نے مدد کی، دہشت گرد حوالے کرنے کے اقدام پر پاکستان کے شکر گزار ہیں۔
دفترخارجہ کے مطابق تیرہ امریکیوں کو قتل کرنے والے دہشت گرد کی حوالگی تعلقات کی اچھی شروعات تھی۔
پاکستان کے ساتھ اپنے مفادات کو آگے بڑھانے کیلئے کام کررہے ہیں اس کے ساتھ ہم ریکوڈک میں سرمایہ کاری کے مواقع دیکھ رہے ہیں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.