اتوار، 12-اکتوبر،2025
اتوار 1447/04/20هـ (12-10-2025م)

شدت پسند مودی حکومت کا ایک بار پھر مسلمانوں کے قتل عام کا مذموم منصوبہ بے نقاب

29 ستمبر, 2025 09:40

بھارت میں ایک بار پھر مسلم ہندو فسادات نے جنم لے لیا ہے اور مودی حکومت کی انتہا پسندی اور ریاستی جبر کھل کر سامنے آ گیا ہے۔

4 ستمبر کو کانپور سے شروع ہونے والے فسادات دیکھتے ہی دیکھتے پورے ملک میں پھیل گئے اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو شدید نقصان پہنچا۔

ہندوتوا نظریے پر کاربند مودی حکومت پر الزام عائد کیا جا رہا ہے کہ اس نے مسلمانوں کے خلاف قتلِ عام اور ظلم و جبر کو معمول بنا دیا ہے، بھارتی مسلمانوں نے مودی کو کھلا چیلنج دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کوئی گستاخی کی گئی تو ہندوستان میں دوسری کربلا دیکھنے کو ملے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر نیپال میں عوام 15 دنوں میں حکومت بدل سکتے ہیں تو ہم 25 کروڑ مسلمان محض چند دنوں میں تبدیلی لے آئیں گے۔

بھارتی مسلمانوں نے مزید کہا کہ اگر کوئی گستاخی کی گئی تو سب سڑکوں پر نکل آئیں گے، ہمارے پاس ہزاروں مساجد ہیں، تم کتنی توڑو گے؟ ہم جتنی چاہیں گے بنا لیں گے۔

مودی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا جا رہا ہے کہ اس نے مسلمانوں کے خلاف نسل کشی اور ریاستی جبر کو عام کر دیا ہے، اور بھارت میں فاشزم اور ظلم کی نئی مثال قائم کی ہے۔ صرف مسلمان ہی نہیں بلکہ دیگر اقلیتیں بھی مودی کے ہندوتوا نظریے سے تنگ آ چکی ہیں اور اس پر کھل کر آواز اٹھا رہی ہیں۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔