امریکا میں چرچ پر فائرنگ، حملہ آور سمیت 3 افراد ہلاک، 10 زخمی

امریکا میں چرچ پر فائرنگ، حملہ آور سمیت 3 افراد ہلاک، 10 زخمی
امریکی ریاست مشی گن میں چرچ پر فائرنگ کے نتیجے میں حملہ آور سمیت 3 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔
خبر ایجنسی کے مطابق حملہ آور نے چرچ کے دروازے سے گاڑی ٹکرا کر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔
فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوئے جبکہ پولیس کی جوابی کارروائی میں حملہ آور بھی مارا گیا۔
واقعے کے وقت چرچ میں سیکڑوں افراد موجود تھے اور حملے کے دوران آگ بھی بھڑک اٹھی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسے امریکا میں مسیحیوں پر ایک اور حملہ قرار دیا ہے اور بتایا کہ ایف بی آئی واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.