امریکی صدر کے 21 نکاتی امن منصوبے سے غزہ میں جنگ بندی کا امکان ہے،وزیراعظم

us-presidents-21-point-peace-plan-likely-to-lead-to-ceasefire-in-gaza-says-pm
وزیراعظم شہباز شریف نے غزہ میں جنگ بندی کیلیے امریکی صدر کی جانب سے پیش کیے گئے 21 نکاتی امن منصوبے کا خیر مقدم کیا ہے۔
وزیراعظم نے امریکی صدر کی جانب غزہ میں جنگ بندی کی کاوشوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ نے ایک ایسا 21 نکاتی ایجنڈا پیش کیا جس سے غزہ میں جنگ بندی یقینی ہوجائے گی اور میں اس کا خیر مقدم کرتا ہوں۔
شہباز شریف نے کہا کہ میں خود اس بات کا خواہش مند ہوں کہ فلسطینی عوام اور اسرائیل کے درمیان امن معاہدہ ہو تاکہ سیاسی استحکام آئے اور خطے میں معاشی ترقی ہو۔
وزیراعظم نے کہا کہ مجھے اس بات کا پورا یقین ہے کہ امریکی صدر غزہ کے معاملے کو حقیقی انداز سے دیکھتے ہوئے ہر طرح کی مدد کیلیے بھی تیار ہیں۔
شہباز شریف نے لکھا کہ میں صدر ٹرمپ کی قیادت اور اس جنگ کے خاتمے میں خصوصی ایلچی سٹیو وٹ کوف کے اہم کردار کا معترف ہوں اور میرا یہ بھی پختہ یقین ہے کہ خطے میں پائیدار امن کو یقینی بنانے کے لیے دو ریاستی تجویز پر عمل درآمد ضروری ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.