حماس کا غزہ پر کسی غیر ملکی ادارے کی حکمرانی ماننے سے انکار

حماس نے واضح کیا ہے کہ وہ غزہ کی حکمرانی کے لیے کسی غیر ملکی ادارے کو قبول نہیں کرے گی۔
تنظیم کے مطابق گزشتہ دنوں سامنے آنے والی بعض امن تجاویز کو مسترد کیا جاتا ہے، انہیں وہ منصوبہ موصول نہیں ہوا جس کی بات کی جا رہی ہے، اور اگر منصوبہ ملا تو اس پر اپنی قوم کے مفاد کے مطابق مؤقف دیا جائے گا۔
بیان میں کہا گیا کہ ٹونی پلیئر ہماری قوم کے لیے ناقابلِ قبول شخصیت ہیں اور اپنی قوم کی کسی غیر ملکی سرپرستی کو قبول نہیں کریں گے۔
حماس نے مزید کہا کہ فلسطینی مزاحمت کے ہتھیار عوام کے دفاع سے جڑے ہیں اور جیسے ہی قبضہ ختم ہوگا اور فلسطینی ریاست قائم ہوگی، یہ ہتھیار ریاست کا حصہ بن جائیں گے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.