اتوار، 12-اکتوبر،2025
اتوار 1447/04/20هـ (12-10-2025م)

حماس نے منصوبہ رد کیا تو اسرائیل کارروائی مکمل کرے گا: نیتن یاہو

30 ستمبر, 2025 08:50

اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ حماس نے منصوبہ رد کیا تو اسرائیل کارروائی مکمل کرے گا۔

انہوں نے صدر ٹرمپ کے امن منصوبے کی حمایت کا بھی اظہار کیا اور کہا کہ یہ منصوبہ جنگ ختم کرنے کے لیے اسرائیل کے اصولوں کے مطابق اور غزہ کے لیے حقیقت پسندانہ راستہ فراہم کرتا ہے۔

نیتن یاہو نے اعلان کیا کہ غزہ میں ایک پرامن شہری انتظام ہوگا اور یہ انتظام نہ حماس چلائے گی اور نہ ہی فلسطینی اتھارٹی۔

ان کا کہنا تھا کہ آج وہ غزہ جنگ کے خاتمے کی طرف ایک اہم قدم اٹھا رہے ہیں۔

اسرائیلی وزیراعظم نے خبردار کیا کہ اگر حماس منصوبہ مسترد کردے تو اسرائیل خود معاملہ ختم کر دے گا، 7 اکتوبر کے عفریت سے بچنے کے لیے جو ضروری ہوگا اس پر عمل کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کا انخلا حماس کو غیر مسلح کرنے سے منسلک ہوگا، اگر حماس منصوبے پر متفق ہو تو پہلا قدم ایک معتدل انخلا ہوگا اور اس معتدل انخلا کے 72 گھنٹوں کے اندر تمام یرغمالیوں کی رہائی ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایک عالمی ادارہ حماس کو مکمل غیر مسلح کرے گا اور یہ ادارہ غزہ کو ایک غیر فوجی خطہ بنائے گا، حماس اور غزہ کو غیر مسلح کیا جائے گا جبکہ اسرائیل سیکیورٹی کی ذمہ داری اپنے پاس رکھے گا اور حفاظتی حدود قائم رکھے گا۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔