امریکا میں بہت بڑا مالی بحران؛ خلائی تحقیقاتی ادارہ ناسا بھی بند

واشنگٹن: امریکی سینیٹ میں حکومتی فنڈنگ سے متعلق بل منظور نہ ہونے کے بعد امریکا میں بہت بڑا شٹ ڈاؤن ہو گیا۔
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق شٹ ڈاؤن کے باعث ناسا بند کر دیا گیا اور اس متعلق ناسا کی ویب سائٹ پر شٹ ڈاؤن کا اعلان جاری کیا گیا ہے۔
امریکی خلائی تحقیقاتی ادارہ ناسا کا کہنا ہے کہ فنڈز کی کمی کے باعث ایجنسی مکمل طور پر بند ہو گئی ہے، ناسا کے 18ہزار 218 ملازمین میں سے 15ہزار 94فارغ کر دیے گئے جبکہ ناسا کے 83 فیصد سے زائد اسٹاف کوجبری رخصت پربھیج دیا گیا۔
امریکا کے ایوان نمائندگان اور سینیٹ دونوں ہی پر صدر ٹرمپ کی جماعت ری پبلکنز کا کنٹرول ہے مگر سو رکنی سینیٹ میں بل منظور کرانے کیلئے اسے ساٹھ ووٹ چاہئیں، جبکہ حکمراں جماعت کے پاس صرف 53 ووٹ ہیں۔
اس کے بعد ری پبلکنز کی جانب سے پیش بل پر ووٹنگ ہوئی مگر پانچ ووٹوں کی کمی کے سبب یہ بل بھی مسترد کردیا گیا۔ رپورٹس کے مطابق رینڈ پال واحد ری پبلکن ہیں جنہوں نے اپنی پارٹی کے بل کیخلاف ووٹ دیا۔
دوسری جانب ریپبلکنز کا مؤقف ہے کہ ڈیموکریٹس 7ہفتوں کے لیے موجودہ فنڈنگ بڑھا دیں، لیکن ڈیموکریٹس بڑے سیاسی مطالبات کے بغیر اس بل کی حمایت کرنے پر تیار نہیں ہے۔
خیال رہے کہ رپورٹس کے مطابق ڈیموکریٹک بل سینیٹ پہلے ہی مسترد ہوچکا ہے جس کی حمایت میں 47 اور مخالفت میں 53 ووٹ پڑے تھے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.