اتوار، 12-اکتوبر،2025
ہفتہ 1447/04/19هـ (11-10-2025م)

امریکا اے آئی ریسرچ میں چین سے آگے نکل چکا ہے، ٹرمپ

01 اکتوبر, 2025 09:02

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کو تیزی سے ترقی دی جارہی ہے اور اس کے مثبت استعمال سے عوام کو براہِ راست فائدہ پہنچایا جائے گا۔

امریکی صدر نے اے آئی کے استعمال کے حوالے سے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے اور بتایا کہ بچوں کے کینسر کے علاج اور تحقیق میں اے آئی کو بروئے کار لایا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہارورڈ یونیورسٹی کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا ہے جس کے تحت بچوں کو کینسر سے بچانے کے لیے ریسرچ اور اقدامات مزید مؤثر بنائے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا اس وقت اے آئی ریسرچ میں چین سے آگے نکل چکا ہے، اور انڈسٹری کو آگے بڑھانے کے لیے ہنرمند افراد کی ضرورت ہے۔ اس سلسلے میں حکومت عوام کو ہنر سکھانے کے لیے 500 ملین ڈالر خرچ کرے گی۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ موجودہ دور میں امریکا دنیا کا سب سے پرکشش ملک ہے جہاں 17 ٹریلین ڈالر کی سرمایہ کاری آرہی ہے، جس سے روزگار کے مواقع کھلیں گے اور معیشت مزید مستحکم ہوگی۔

امریکی صدر نے بائیڈن حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کے دور میں ایک ٹریلین ڈالر سے بھی کم سرمایہ کاری آئی۔

انہوں نے نےشکاگو میں بڑھتے ہوئے جرائم پر قابو پانے کے لیے جلد فوج بھیجنے کا اعلان کیا اور کہا کہ ادویات کی قیمتوں میں ایک ہزار فیصد تک کمی کی جارہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکا غیر قانونی تارکینِ وطن کے لیے صحت کی سہولیات کا خرچ برداشت نہیں کرسکتا، جبکہ ڈیموکریٹس ملک کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں جنہیں فارغ کرنا پڑے گا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق امریکا نے صرف 8 ماہ میں متعدد ریکارڈ قائم کیے ہیں اور تجارتی معاہدوں سے ملک کی معیشت نئی بلندیوں کی طرف بڑھ رہی ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔