اتوار، 12-اکتوبر،2025
ہفتہ 1447/04/19هـ (11-10-2025م)

اوپیک کے پیداوار بڑھانے کے اعلان پر خام تیل کے نرخ میں کمی

01 اکتوبر, 2025 08:55

تیل کی عالمی منڈی میں اوپیک کی جانب سے پیداوار میں اضافے کے اعلان کے بعد خام تیل کے نرخ نیچے آگئے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی خام تیل کی فی بیرل قیمت ایک ڈالر کمی کے بعد 62 ڈالر 37 سینٹ پر آگئی جبکہ برطانوی برینٹ کی فی بیرل قیمت 95 سینٹ کمی کے ساتھ 67 ڈالر ریکارڈ کی گئی۔

اوپیک نے عالمی منڈی میں استحکام کے لیے خام تیل کی پیداوار میں 4 لاکھ بیرل یومیہ اضافے کا اعلان کیا ہے، جس کے اثرات فوری طور پر قیمتوں میں کمی کی صورت میں سامنے آئے ہیں۔

معاشی ماہرین کے مطابق پیداوار بڑھنے سے آنے والے دنوں میں بھی عالمی منڈی میں خام تیل کے نرخ مزید کمی کا شکار ہوسکتے ہیں۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔