فلپائن میں 6.9 شدت کا زلزلہ، 31 افراد جاں بحق

فلپائن میں 6.9 شدت کا زلزلہ، 31 افراد جاں بحق
فلپائن کے صوبہ سیبو سمیت مختلف علاقوں میں 6.9 شدت کے زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے نتیجے میں 31 افراد جاں بحق ہوگئے۔
وسطی فلپائن کے ساحلی جزیرے پر زلزلے کے بعد شہری گھروں سے نکل کر سڑکوں پر آگئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق غیر معمولی لہریں اٹھنے کا خدشہ ہے، شہریوں کو ساحلی علاقوں سے دور رہنے کی ہدایت جاری کردی گئی۔
امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق 5 شدت سے زائد کے چار آفٹر شاکس ریکارڈ کیے گئے ہیں، زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔
علاقائی گورنر کے مطابق نقصانات کا جائزہ لیا جارہا ہے اور صورتحال توقع سے زیادہ سنگین ہوسکتی ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.