ضعیف العمر شخص دوسری شادی کی اگلی صبح ہی انتقال کرگیا

Elderly man passes away the morning after his second marriage
اترپردیش کے ضلع جونپور میں ایک 75 سالہ شخص سنگرو رام نے 35 سالہ خاتون منبھاوتی سے شادی کی، مگر شادی کے اگلے روز ہی اچانک انتقال کر گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سنگرو رام پیشے سے کسان تھا اور ایک سال قبل اپنی پہلی اہلیہ کے انتقال کے بعد تنہا زندگی گزار رہا تھا۔ حال ہی میں اس نے دوسری شادی کا فیصلہ کیا تاہم گاؤں والوں نے اس عمر میں شادی کرنے سے منع کیا، لیکن اس کے باوجود سنگرو نے منبھاوتی سے کورٹ میرج کی اور مندر میں ایک مختصر تقریب بھی منعقد کی گئی۔
منبھاوتی کی بھی یہ دوسری شادی تھی اور اس کے پہلے شوہر سے اس کے تین بچے تھے جن کی دیکھ بھال سنگرو نے شادی کے بعد کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ تاہم شادی کے اگلے دن صبح سویرے سنگرو کی اچانک طبیعت خراب ہو گئی اور اسے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
سنگرو کی موت پر اہل خانہ نے شکوک و شبہات کا اظہار کرتے ہوئے پولیس میں مقدمہ درج کرایا ہے۔ رشتے داروں کا کہنا ہے کہ موت مشتبہ ہے اور وہ کارروائی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.