متحدہ عرب امارات میں نوکری کرنے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری

Great news for Pakistanis residing in the United Arab Emirates.
ابوظبی پولیس نے مختلف شعبوں میں نئی ملازمتوں کے لیے درخواستیں وصول کرنے کا اعلان کیا ہے، جس کے لیے امیدواروں کے لیے مخصوص شرائط و ضوابط مقرر کیے گئے ہیں۔
حکام کے مطابق امیدوار کا متحدہ عرب امارات کا شہری ہونا ضروری ہے جبکہ عمر کی حد 18 سے 35 سال کے درمیان ہونی چاہیے۔ قد کم از کم 160 سینٹی میٹر ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے۔
درخواست دہندگان کے لیے نیشنل سروس پروگرام کے بنیادی اور خصوصی کورسز کی تکمیل بھی ضروری ہے، جبکہ کم از کم تعلیمی قابلیت ہائی اسکول ڈپلومہ یا اس سے اعلیٰ ہونی چاہیے۔ امیدواروں کو طبی معائنے اور انٹرویو میں بھی کامیابی حاصل کرنا ہوگی۔
#إعلان | تعلن القيادة العامة لـ #شرطة_أبوظبي عن توفر شواغر وظيفية للإنضمام إلى صفوفها .
للإطلاع على التفاصيل يرجى مسح رمز الإستجابة السريع . pic.twitter.com/64k5qeTx64— شرطة أبوظبي (@ADPoliceHQ) September 29, 2025
درخواست دینے کے لیے امیدوار ایک مخصوص QR کوڈ اسکین کر کے ابوظبی پولیس کے اسمارٹ ریکروٹمنٹ پلیٹ فارم پر جا کر آن لائن فارم بھر سکتے ہیں۔
یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب حال ہی میں دبئی پولیس نے "روئیا کیریئرز ایگزیبیشن” کے دوران مختلف اسامیوں بشمول ‘کیڈٹ پائلٹ’ اور ‘یونیورسٹی لیفٹیننٹ پائلٹ’ کے لیے بھرتی مہم کا آغاز کیا تھا۔ ان عہدوں کے لیے بھی اسی طرح کی شرائط رکھی گئی تھیں، جن میں یو اے ای کی شہریت، کم از کم 18 سال عمر اور ہائی اسکول ڈپلومہ شامل ہیں۔
ابوظبی پولیس میں شمولیت کے خواہشمند افراد مزید معلومات اور رہنمائی کے لیے متعلقہ آن لائن پلیٹ فارم کا رخ کر سکتے ہیں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.