اتوار، 12-اکتوبر،2025
ہفتہ 1447/04/19هـ (11-10-2025م)

حماس کا امریکی صدر کے غزہ پلان میں ترمیم کا مطالبہ

01 اکتوبر, 2025 16:01

فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ غزہ سے متعلق 20 نکاتی امن منصوبے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اس میں ترمیم کا مطالبہ کر دیا ہے۔

حماس کی قیادت سے قریبی تعلق رکھنے والے فلسطینی ذرائع نے غیر ملکی خبر رساں ادارے سے گفتگو میں بتایا کہ تنظیم کو منصوبے میں شامل بعض شقوں، خصوصاً غیر مسلح ہونے سے متعلق نکات پر اعتراض ہے اور وہ ان میں ترمیم کی خواہاں ہے۔

ذرائع کے مطابق حماس کے مذاکرات کاروں نے حالیہ دنوں میں دوحہ میں ترک، مصری اور قطری حکام کے ساتھ تفصیلی بات چیت کی، جس کے دوران انہوں نے امن منصوبے کی کچھ شقوں پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔ حماس نے اسرائیل کے غزہ سے مکمل انخلا اور فلسطینی رہنماؤں کے اندرون یا بیرونِ ملک قتل نہ کیے جانے کی بین الاقوامی ضمانتوں کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حماس کو مجوزہ منصوبے پر حتمی ردِعمل دینے کے لیے دو سے تین دن کا وقت درکار ہوگا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر ٹرمپ نے غزہ کے لیے 20 نکاتی امن منصوبہ پیش کرتے ہوئے حماس کو خبردار کیا تھا کہ اگر تنظیم نے اس منصوبے کو مسترد کیا تو اسے سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔