اتوار، 12-اکتوبر،2025
ہفتہ 1447/04/19هـ (11-10-2025م)

حماس نے امن پلان مسترد کیا تو اسرائیل جو چاہے کرے گا، امریکی صدر

01 اکتوبر, 2025 09:29

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ حماس کے پاس غزہ امن پلان پر جواب دینے کے لیے صرف 3 سے 4 دن ہیں، اگر حماس نے منصوبہ مسترد کیا تو اسرائیل جو چاہے کرے گا۔

امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ تمام عرب اور مسلم ممالک نے امریکی امن پلان کی حمایت کی ہے اور اس پر مزید مذاکرات کی کوئی گنجائش موجود نہیں۔

ٹرمپ نے زور دیا کہ حماس اچھے رویے کا مظاہرہ کرتے ہوئے قیدیوں کو رہا کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ جنگ کے دوران حماس کے 25 ہزار اہلکار مارے جاچکے ہیں اور حماس نے اس جنگ کی بھاری قیمت ادا کی ہے۔

انہوں نے پاک بھارت جنگ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس جنگ کو رکوانا ایک بڑا کارنامہ تھا، جنگ کے دوران 7 طیارے مار گرائے گئے تھے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ پاکستان کے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل حال ہی میں وائٹ ہاؤس آئے تھے اور وہ پاکستان میں نہایت اہم شخصیات ہیں، پاکستانی فیلڈ مارشل کا انداز انہیں بے حد پسند آیا۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔