ہفتہ، 11-اکتوبر،2025
ہفتہ 1447/04/19هـ (11-10-2025م)

اسرائیل کے غزہ پر حملے جاری، مزید 60 فلسطینی شہید

01 اکتوبر, 2025 08:00

غزہ: اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں صورتِ حال مزید سنگین ہوگئی ہے، تازہ فضائی اور ڈرون حملوں میں درجنوں فلسطینی جاں بحق اور زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق دیرالبلاح پر اسرائیلی ڈرون حملے میں ایک فلسطینی صحافی اور بچوں سمیت 6 افراد شہید ہوگئے۔ اسی طرح وسطی غزہ میں امداد کے منتظر 18 نہتے افراد کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں سب جاں بحق ہوگئے۔

نصیرات پناہ گزین کیمپ پر فضائی بمباری میں بھی 3 فلسطینی جان کی بازی ہار گئے جبکہ متعدد شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیے گئے ہیں۔

اسرائیلی حملوں نے غزہ میں بنیادی سہولیات کو بھی تباہ کر دیا ہے، پانی کی فراہمی کے لیے استعمال ہونے والی 75 فیصد پائپ لائنیں مکمل طور پر ناکارہ ہوچکی ہیں جس کے باعث لاکھوں افراد شدید بحران کا شکار ہیں۔

وزارت صحت غزہ کے مطابق تازہ ہلاکتوں کے بعد شہدا کی مجموعی تعداد 66 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ زخمیوں کی تعداد ایک لاکھ 68 ہزار 346 ہوچکی ہے۔

غزہ میں مسلسل بمباری اور محاصرے کے باعث انسانی المیہ سنگین تر ہوتا جارہا ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔