فلسطینی اتھارٹی کا صدر ٹرمپ کی امن کوششوں کا خیر مقدم

فلسطینی اتھارٹی کا صدر ٹرمپ کی امن کوششوں کا خیر مقدم
رام اللہ: فلسطینی اتھارٹی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی خطے میں امن کے لیے کی جانے والی کوششوں کا خیر مقدم کیا ہے اور کہا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں پائیدار امن کے قیام کے لیے امریکا کے ساتھ شراکت داری نہایت اہم ہے۔
فلسطینی اتھارٹی کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہماری خواہش ہے کہ مستقبل کی فلسطینی ریاست جدید، جمہوری اور غیر عسکری ہو، تاکہ عوام پرامن اور خوشحال زندگی گزار سکیں۔
بیان میں عالمی برادری سے اپیل کی گئی ہے کہ غزہ تک امداد کی مؤثر ترسیل یقینی بنائی جائے اور ایسے تمام اقدامات روکے جائیں جو عالمی قوانین کی خلاف ورزی کے مترادف ہیں۔
فلسطینی اتھارٹی نے زور دیا ہے کہ اسرائیلی افواج کا مکمل انخلا یقینی بنایا جائے تاکہ فلسطینی عوام اپنی سرزمین پر آزادانہ زندگی گزار سکیں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.