اسرائیلی فوج نے غزہ امداد لے جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا پر حملہ کردیا

اسرائیلی فوج نے غزہ امداد لے جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا پر حملہ کردیا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق یہ فلوٹیلا 45 کشتیوں پر مشتمل ہے جو غزہ کے قحط زدہ عوام کیلئے امداد لے کر جا رہے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل نے غزہ کی طرف امداد لے کرجانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا پرحملہ کردیا۔
فلوٹیلا منتظمین نے بیان میں کہا کہ اسرائیلی اہلکار قافلے میں شامل ایک جہاز میں داخل ہوگئے، تمام ارکان کو اسرائیلی فوجیوں نے حراست میں لے لیا۔
صمود فلوٹیلا پر پاکستان کے سابق سینیٹر مشتاق احمد بھی سوار ہیں جبکہ گلوبل صمود فلوٹیلا میں شامل جہازوں کی کئی لائیو فیڈز بند ہوگئیں۔ گلوبل صمود فلوٹیلا کے کئی جہازوں سے رابطہ منقطع ہوگیا۔
دوسری جانب اسرائیلی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج فلوٹیلا تک پہنچ گئی ہے، اسرائیلی فوج فلوٹیلا کو راستہ تبدیل کرنے کا کہہ رہی ہے۔ قبل ازیں گلوبل صمود فلوٹیلا کے منتظمین نے اعلان کیا تھا کہ انہوں نے اپنے جہازوں پر ہنگامی حالت نافذ کر دی ہے۔
فلوٹیلا کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے رکن تیاغو اویلا نے اپنے جہاز سے بھیجے گئے ایک آڈیو پیغام میں کہا کہ ’ہم اپنے مشن کے ایک فیصلہ کن مرحلے پر پہنچ رہے ہیں۔ اس وقت ہم ان (اسرائیل) کی فوجی ناکہ بندی کے قریب بڑھ رہے ہیں‘۔
فلوٹیلا پر موجود عرب صحافی کے مطابق کم از کم 12 مشتبہ اسرائیلی جہاز ان سے تقریباً 4 بحری میل کے فاصلے پر ہیں، تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ یہ جہاز کس رفتار سے بڑھ رہے ہیں یا صرف فلوٹیلا کو روکنے کے لیے رکاوٹ کے طور پر کھڑے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’اسرائیلی جہازوں کی ایک بڑی تعداد یہاں موجود ہے، جو اسرائیلی وزارتِ خارجہ اور میڈیا کی اُن اطلاعات سے مطابقت رکھتی ہے جن میں کہا گیا تھا کہ آج رات ہمارے اس مشن کو غیرقانونی طور پر روکا جائے گا۔ انکا مزید کہنا تھا کہ حالانکہ ہمارا مقصد محاصرہ توڑنا اور ایک انسانی راہداری قائم کرنا ہے۔
خیال رہے کہ غزہ کی جانب جانے ولے اس فلوٹیلا پر سابق سینیٹر مشتاق احمد خان بھی موجود ہیں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.