اتوار، 12-اکتوبر،2025
ہفتہ 1447/04/19هـ (11-10-2025م)

مقبوضہ کشمیر کے ہنگاموں نے آمر مودی کی نام نہاد جمہوریت کا پردہ فاش کردیا

01 اکتوبر, 2025 11:10

مقبوضہ کشمیر کے ہنگاموں نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی نام نہاد جمہوریت کو بے نقاب کر دیا ہے۔

کشمیری قیادت اور عوام کا کہنا ہے کہ فاشسٹ اور آمرانہ پالیسیوں نے بھارت کے زیر تسلط علاقوں کو انتشار اور افراتفری کی طرف دھکیل دیا ہے۔

کشمیر کے عوام کا مؤقف ہے کہ مودی حکومت نے آرٹیکل 370 منسوخ کرکے فریب اور دھوکے کے ذریعے اپنی آمریت قائم کی، جس کے نتیجے میں کشمیریوں کے بنیادی حقوق سلب ہوئے۔

جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے رکن پارلیمنٹ آغا سید روح اللہ مہدی نے لہہ میں ہونے والے پرتشدد احتجاج پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ 5 اگست 2019 کے فیصلے نہ صرف کشمیری عوام بلکہ لداخ کے عوام کے بھی خلاف تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس فیصلے نے لوگوں سے ان کے اختیارات اور فیصلہ کرنے کا حق چھین لیا۔

آغا سید روح اللہ مہدی نے کہا کہ سب سے بڑے مجرم وہ حکمران ہیں جو دہلی میں بیٹھ کر عوام کی آواز سنے بغیر فیصلے مسلط کرتے ہیں اور اب ہماری جائز جدوجہد کو بدنام کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

کشمیری رہنماؤں کا کہنا ہے کہ مودی کی نام نہاد جمہوریت دراصل ظلم، جبر اور دھوکے کا دوسرا نام ہے، جس نے وادی کو کھلی جیل اور انسانی حقوق کی پامالیوں کے قبرستان میں تبدیل کر دیا ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔