اتوار، 12-اکتوبر،2025
ہفتہ 1447/04/19هـ (11-10-2025م)

ٹرمپ کا غزہ امن منصوبہ فلسطینی حقوق کو نظر انداز کرتا ہے، حماس

01 اکتوبر, 2025 09:12

غزہ: حماس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مجوزہ غزہ امن منصوبے کو مسترد کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

سینئر حماس رہنماؤں کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ فلسطینی عوام کے بنیادی حقوق کو نظرانداز کرتا ہے اور دراصل اسرائیل کے مفاد میں تیار کیا گیا ہے۔

حماس نے اس منصوبے کی اہم شرط، یعنی غیر مسلح ہونے کو مکمل طور پر ناقابلِ قبول قرار دیا ہے۔

حماس رہنما نے غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو میں کہا کہ غزہ میں بین الاقوامی دستے تعینات کرنے کی تجویز ایک نئی قسم کی قبضہ کاری ہے، جو فلسطینی مفادات کے خلاف ہے۔

ان کا مؤقف تھا کہ ہتھیار ڈالنے یا مزاحمت ختم کرنے کا مطالبہ کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔

حماس کے مطابق منصوبے کے تحت تجویز کردہ اقدامات امن قائم کرنے کے بجائے غزہ پر نئے قبضے کی راہ ہموار کریں گے، جسے فلسطینی عوام مسترد کر دیں گے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔