ہفتہ، 11-اکتوبر،2025
ہفتہ 1447/04/19هـ (11-10-2025م)

ٹرمپ کا امن منصوبہ انصاف اور احتساب سے خالی ہے، آئی سی جے پی

01 اکتوبر, 2025 11:33

فلسطین کے حق میں سرگرم بین الاقوامی تنظیم انٹرنیشنل سینٹر آف جسٹس فار فلسطین (آئی سی جے پی) نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے پر شدید اعتراضات اٹھائے ہیں۔

آئی سی جے پی کے مطابق یہ منصوبہ انصاف یا احتساب فراہم کرنے میں ناکام ہے اور اس کی بنیادیں سطحی اور نوآبادیاتی سوچ پر قائم ہیں۔ تنظیم نے کہا کہ اس منصوبے میں نہ تو فلسطینی عوام کی رائے کو شامل کیا گیا ہے اور نہ ہی ان کی خواہشات کا احترام کیا گیا ہے۔

تنظیم نے مزید نشاندہی کی کہ منصوبہ اسرائیلی قبضے کی اصل وجوہات کو نظرانداز کرتا ہے اور اس میں اسرائیلی انخلا کے لیے کوئی واضح یا عملی طریقہ کار شامل نہیں کیا گیا۔

آئی سی جے پی نے خبردار کیا کہ اسرائیل اس منصوبے کو امن میں رکاوٹ یا تاخیر پیدا کرنے کے ہتھیار کے طور پر استعمال کر سکتا ہے۔

بیان میں ٹرمپ کے بورڈ آف پیس میں سابق برطانوی وزیرِاعظم ٹونی بلیئر جیسے افراد کی شمولیت کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔