اسرائیل کا غزہ کےقریب حراست میں لیے گئے فریڈم فوٹیلا کارکان کو یورپ ڈی پورٹ کرنے کا اعلان
اسرائیل نے گزشتہ روز غزہ کے قریب “گلوبل صمود فلوٹیلا“ پر حملے کے بعد حراست میں لیےگئے تمام کارکنان کو یورپ ڈی پورٹ کرنے کا اعلان کردیا،
گزشتہ رات اسرائیلی افواج نے غزہ کی جانب امدادی سامان اور غیر ملکی کارکنوں کو لے جانے والے بیڑے کے بیشتر حصے کو جارحانہ انداز میں فوجی کارروائی کرتے ہوئے روکا۔ فوٹیلا منتظمین کے مطابق حراست میں لیے گئے افراد میں پاکستان سے سابق سینیٹر مشتاق احمد اور سویڈن کی ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ سمیت متعدد غیر ملکی کارکن شامل تھے۔
رائٹرز کے مطابق کشتیوں سے براہِ راست نشر ہونے والی فوٹیج میں دیکھا گیا کہ اسرائیلی فوجی ہیلمٹ اور نائٹ وژن چشمے پہنے کشتیوں پر سوار ہوکراندر آئے اور مکمل قبضہ کرلیا۔
اسرائیلی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری ایک ویڈیو میں گریٹا تھنبرگ کو بھی دکھایا گیا جو کشتی کےعرشے پر فوجیوں کے درمیان بیٹھی ہیں۔
یہ بیڑا اگست کے آخر میں روانہ ہوا تھا، جس کا مقصد غزہ کے محصور عوام کے لیے ادویات اور خوراک پہنچانا تھا۔ منتظمین کے مطابق، اس میں 40 سے زائد سول کشتیوں پر تقریباً 500 افراد شریک تھے، جن میں ارکانِ پارلیمنٹ، وکلا اور کارکن شامل تھے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.